شکریہ عمران خان ریلی کا انعقاد۔ ریلی محتلف بازاروں سے ہوتے ہوئے پولو گراؤنڈ میں احتتام پذیر ہوئی۔

چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں دوسرے ضلع کے متوقع اعلان کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے شکریہ عمرا ن خان کے نام سے ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبد الطیف کرر ہے تھے۔یہ ریلی عبد الولی خان بائی پاس روڈ سے ہوتے ہوئے دنین پہنچ گئی جہاں سے جغور اور چمرکن کے راستے سے بروز گئی ۔ واپسی پر یہ ریلی مستجپان دہ، جنگ بازار، بلچ ، سینگور اور سین لشٹ تک گئی۔ شکریہ عمران خان ریلی شام کے بعد جاری رہی جس کے بعد پولو گراؤنڈ چترال میں عمران خان کی جلسے کی تیاری ہورہی ہے۔ کینٹینر پہنچ گئے میوزک سسٹم لگ رہا ہے اس کا جائزہ لینے کیلئے پارٹی کے صدر عبد الطیف نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے عبد الطیف ، محمد قاسم اور سکندر نے کہا کہ شکریہ عمران خان ریلی کا مقصد چترال کے عوام کو آٹھ نومبر کی عظیم الشان جلسے کیلئے عوام کو مرغوب کرانا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس جلسہ میں شرکت کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے ساتھ وزیر اعلےٰ پرویز خٹک بھی آئیں گے اور وہ چترال میں دوسرے ضلعی یعنی مستوج کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان بھی کریں گے۔ جس سے چترال کے عوام میں نہایت خوشی کی لہر دوڑ گئی او ر اس خوشی میں انہوں نے شکریہ عمران خان ریلی بھی نکالی۔

گل حماد فاروقی