اسکردو، کولڈڈیزرٹ جیپ ریلی پشاورکے بابرخان کے نام

ملتان(نمائندہ جنگ) اسکردومیں ہونے والی پہلی" سرفرنگا کولڈڈیزرٹ جیپ ریلی" پشاورکے کھلاڑی بابرخان نے جیت لی۔ خوبصورت پہاڑی علاقے اسکردو میں سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی میں 2خواتین سمیت 80 کھلاڑیو ں نےحصہ لیا،27 کلومیٹرکا دشوار اور کٹھن پہاری ٹریک پشاور کے بابر خان نے سب سے پہلے مکمل کیا ۔
قادرنواز سانگی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اےکیٹگری میں شامل تیسری پوزیشن قادر مگسی نے حاصل کی ۔72کھلاڑیوں نے ٹریک مکمل کیا جبکہ8کھلاڑیوں کی گاڑیاں خراب ہوگئیں جس کی وجہ سے وہ ریس مکمل نہ کرسکے ۔