اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو شامل نہ کرنا ناانصافی ہے،بلاول بھٹو

سلام آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو شامل نہ کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے۔پیپلز پارٹی اس ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔ بدھ کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات ہوں۔اس دن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی انتخابات ہوں اس عمل سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔