چترال میں برف باری، موسم سرما کا آغازاور مشکلات میں اضافہ

Chitral Snow

چترال(گل حماد فاروقی) طویل خشک سالی کے بعد چترال اور مضافات میں موسم سرما کی پہلی برف باری اور بارش سے موسم میں کافی تبدیلی آگئی۔ہے ۔ بالائی چترال میں یارخون لشٹ کے مقام پر برف باری ہورہی ہے۔ جبکہ لواری ٹاپ پر ابھی تک چھ انچ سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس ڈرائیوروں کو ہدایت دیتے ہیں کہ لواری ٹنل پر گزرنے سے پہلے ٹائروں کو زنجیر ضرور لگادے۔ بمبوریت سے سماجی کارکن عبدالخالق کیلاش نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ وادی کیلاش کے بمبوریت میں چھ انچ تک برف باری ہوچکی ہے۔ جبکہ چترال اور مضافات میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

بالائی علاقوں سمیت پہاڑوں پر برف باری اور مسلسل بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔کاروبار زندگی بری طرح ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے زیادہ تر لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ لواری ٹنل میں سفر کے دوران عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ڈرائیور یونین کے نمائندوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی خواہ محواہ عوام کو تنگ کر رہے ہیں ۔ براڈام کے مقام پر چھوٹا سرنگ جو دو کلو میٹر لمبا ہے اس میں کوئی کام نہیں ہورہا ہے مگر این ایچ اے کے عملہ نے وہاں پتھر رکھ کر بلا وجہ بند کیا ہوا ہے اور لوگوں کو زیارت کے حطرناک سڑک پر گزارنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو چھوٹے سرنگ سے باہر عشریت تک کا سڑک نہایت زیگ زیگ ہونے کی وجہ سے حطرناک ہے اور دوسرا پھسلن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حطرناک سڑک کے دونوں جانب حفاظتی دیواریں تعمیر کی جائے تاکہ کسی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔ زیرں چترال میں وادی مڈگلشٹ اور شیشی کوہ میں بھی اس موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس سے موسم میں کافی تبدیلی آئی ہوی ہے۔برف باری شروع ہوتے ہی چترال میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوتی ہے اور کبھی کھبار تو کئی ہفتوں تک بجلی غائب رہتی ہے۔ 

   
گل حماد فاروقی
X