اسماعیلی طریقے کے روحانی پیشوا، شہزادہ کریم آغا خان الحسینی کی پاکستان آمد۔

دنیا بھر میں 20 ملین اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی رہبر، شہزادہ کریم الحسینی،  اپنے مریدوں سے ملاقات کے لیے اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وہ کراچی،  اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور گلگت بلتستان کے مختلف جگہوں میں اپنے مریدوں، رضاکاروں، منتظمین، اور اپنے اداروں  کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ 

گلگت بلتستان اور چترال میں شاہ کریم الحسینی کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں۔  بتایا جاتا ہے کہ وہ 9 دسمبر کو چترال، 10 دسمبر کو گلگت بلتستان اور 12 دسمبر کو اسلام آباد میں اپنے پیروکاروں سے ملیں گے۔ 

پرنس کریم آغا خان کی پاکستان میں اپنے مریدوں سے ملاقات سترہ سال بعد ہورہی ہے۔ سال کے شروع میں پاکستان کے صدر جناب ممنون حسین نے انھیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

دنیا بھر کی اسماعیلی جماعت  پرنس کریم کی امامت کی ڈائمند جوبلی مناررہی ہے۔ پچھلے ہفتے ہی آغا خان کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنے ہزاروں عقیدت مندوں سے ملاقا ت کر چکے ہیں۔

 

 

X